عبدالقادر بلوچ کے بعد ثناء اللہ زہری بھی ن لیگ سے راہیں جدا کر گئے۔
کوئٹہ ( ٹی این آئی) نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کےساتھ تو ایسی بےوفائی کی کہ ان کا انتخابی حلقہ ہی توڑ دیاگیا، اس کے باوجود عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔
نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ڈسنا نواز شریف کی فطرت میں شامل ہے اور نواز شریف نے اپنے محسنوں کو بھی نہیں چھوڑا، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں
