اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا صوبہ بھر میں کرسمس ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے صوبہ بھر میں کرسمس ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دے دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کرسمس ڈے کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button