اہم خبریںپاکستان

ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن :پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔

149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا

لاہور(ٹی این آئی نیوز)سی ٹی اوڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔
سی ٹی او نے بتایا کہ 149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا۔پولیس کی80موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنےپرچالان کرکےکارروائی کی گئی۔
پولیس افسران واہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا۔
سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید نے کہا پولیس ملازمین کوبھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button