اہم خبریںجرم وسزا

ٹریفک پولیس  نے  قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔

ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(ٹی این آئی نیوز)ٹریفک پولیس  نے  قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں ۔قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے کی گئی۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button