شہر شہر سے

ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، رانا شمیم احمد خاں

سمبڑیال( ٹی این آئی ) ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگوا کر عوام کوگمراہ نہیں کیا جا سکتا عوام تبدیلی سرکار کےنئےپاکستان کی تکمیل کے نعرے سے تنگ آ چکے ہیں.
پاکستان میں 22 کروڑ عوام نا تجربہ کار سیاستدانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بےروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی امور گلگت بلتستان کشمیر رانا شمیم احمد خاں ایم این اے نے گزشتہ روز بین الا قوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ملک کے اندھیرے ختم کر کے عوام کو روزگار مہیا کئے.
حلقہ سمبڑیال میں دیہی علاقوں میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبے سڑکیں، سکولز،کالجز،ہسپتال اور سوئی گیس پائپ کی لائنیں بچھوائی .
مگر افسوس آج ہمارے سیاسی حریف سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ہمارے منصوبوں پر خود ساختہ تختیاں لگانے میں مصروف ہیں .
حلقہ سمبڑیال کی عوام اتنی غافل نہیں کہ وہ حقیقت سے آگاہ نہ ہو وہ بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا حلقہ کے لوگوں کا شکر گزار ہوں .
جنہوں نے ہمیشہ ہر آنےوالے الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر مخالف حریفوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں .
رانا شمیم احمد خاں ایم این اے نے کہا کہ ہماری سیاست کا طرز عمل مخالفین سے مختلف ہے جس کی وجہ سے لوگ ہمیشہ محبت اور پیار سے نوازتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button