
اہم خبریں
قومی اسمبلی آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرے گی،ایوان صدر میں تیاریاں مکمل
ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تقریب حلف برداری بھی آج ہی ہوگی
اسلام آباد(ٹی این آٸی نیوز) ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تقریب حلف برداری بھی آج ہی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد آج ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی نو منتخب وزیراعظم سےحلف لیں گے جس کے لیے ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹنے کے بعد قومی اسمبلی آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرے گی
