
پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ دیگر مسائل سے تاجروں کو دو چار کر رکھا ھے،نعیم میر انجمن تاجران
چیف ایگزیکٹیو:ارشدمحمود گھمن
لاہور (ٹی این آئی نیوز)پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے سے واپسی پرلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ دیگر مسائل سے تاجروں کو دو چار کر رکھا ھے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چھوٹے اضلاع میں تباہی مچا رکھی ھے، اشیاہ ضروریہ کے سرکاری نرخنامے جھوٹ کا پلندہ ہیں جن نرخوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءدستیاب نہیں ان نرخوں پر دکاندار کیسے فروخت کرے، پنجاب بھر میں بلدیہ کی سرکاری کمرشل پراپرٹی سے تاجروں کی بے دخلی کا عمل جاری ھے، نسلوں سے بیٹھے تاجروں کو کاروبار سے محروم کرنے کا پلان بنایا جارہا ھے، ھمارا مطالبہ ھے کہ ان تاجروں کو ڈی سی ریٹ پر مالکانہ حقوق دئے جائیں ،دکان خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے سے آسان اقساط پر ادائیگی کا قانون بنایا جائے، پراپرٹی ٹیکس ، سرکاری کمرشل پراپرٹی سے بےدخلی اور پرائس کنٹرول کے کرپٹ اور غیر حقیقت پسندانہ مجسٹریسی نظام کو مسترد کرتے ہیںاگر ھمارے ان جائز مطالبات پر غور نہ ھوا تو لاھور سیکرٹیرئٹ کے باہر اگلا احتجاج ھوگا 30 نومبر کے احتجاج کی مکمل تیاری کر لی گئی ھے،کل سے پنجاب کے دیگر شہروں کا دورہ شروع ھوگا ،پوائنٹ آف سیلز کا سسٹم دو لاکھ روپے تک فروخت کیا جارہا ھے۔ پریس کانفرنس میںآل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے چیئرمین سہیل محمود بٹ، قومی تاجراتحاد کے صدر ملک خالد، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر آصف خان ، جنرل سیکرٹری لاہور میاں خلیل عبیر ،نعیم خان، عمر جاوید، علی نصرت بٹ ، اشفاق بٹ ، رضوان بٹ ، پرویز رحمت ، عامر مرزا، عمران سعید مغل و دیگر تاجران بھی موجود تھے۔ نعیم میر نے مزید کہاکہ انٹرنیٹ اور یو پی ایس مہیا کرنا دکاندار کے ذمہ ھوگا، 30 ہزار روپے تنخواہ کا ملازم علیحدہ رکھنا ھوگاجو سسٹم چلائے گا۔ ٹیکس وکیل کی ماہانہ فیس اس کے علاوہ ھوگی ان پِٹ انوائسز نہ ھونے کی صورت میں گاہک سے یا اپنی جیب سے ٹیکس ادا کرنا ھوگاجس دکان پر پوائنٹ آف سیلز نہ لگے گا اس کی موجیں ہوجائیں گی ،عوام اور تاجروں کو بھاری ٹیکسز سے نجات دلانے نکلے ہیں،مہنگائی نے پہلے ہی کمرتوڑ رکھی ھے قرضہ حکومت لے رہی ھے اور سولی پر تاجروں کو چڑھا دیاہے، ملک بھر کے تاجر نمائندے ہر صورت اسلام آباد اکٹھے ھونگے اگلا لائحہ عمل کا اعلان اسلام آباد سے ہی کریں گے۔
