پاکستان

وزیر ہاوسنگ سے کینیڈین کمپنی کے وفد کی ملاقات، نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اظہار دلچسپی

لاہور(ٹی این آئی) وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید سے کینیڈا کی کمپنی YAG INC کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین سلیمان مفتی گل کر رہے تھے -کینڈین وفد نے وزیرہاسنگ کو اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور نیا پاکستان ہاسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر ہاسنگ میاں محمودالرشید نے اس موقع پر کینڈین وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غیرملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور نیاپاکستان ہاسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے غیرملکی تعمیراتی اداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی۔
میاں محمودالرشید نے کہاکہ نیا پاکستان ہاسنگ پراجیکٹ کے ذریعے عوام کو کم لاگت میں معیاری رہائشی سہولیات فراہم کریں گے اور ضمن میں پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کا آغاز کیاجارہاہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button