اہم خبریںپاکستان

9 مئی واقعات:بانی پی ٹی آئی کیساتھ معافی مانگنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے: احسن اقبال

CEO.Arshad mahmood Ghumman

 

ان کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں مؤثر بلدیاتی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، نواز شریف نے موجودہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

 

عمران خان سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بڑی موج میں ہیں، وہ فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں، ہمیں بھی جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہم نے کوئی شکایت نہیں کی، یہ این آر او چاہتے ہیں جو ان کو نہیں ملے گا، انھیں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی اور رسیدیں دکھانا ہوں گی۔

 

ان کا کہنا تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اُسی سیل میں ہیں جہاں مجھے رکھا گیا تھا، ہم مخالفین سے وہ سلوک نہیں کرتے جو ہمارے ساتھ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہو سکتے جب تک وہ 9 مئی پر معافی نہ مانگیں۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ ملکر امریکا میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرائی۔

 

نواز شریف کے لندن جانے سے متعلق سوال پر سیکرٹری جنرل ن لیگ کا کہنا تھا نواز شریف کے لندن جانے کا پروگرام حتمی نہیں ہے، نواز شریف اگر لندن جائیں گے تو اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے، نواز شریف لندن گئے تو چیک اپ کرا کے واپس آجائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button