
پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی نے ایک بار پھر کھلم کھلا پاکستان کے ساتھ کھلی جنگ تک جانے والے پڑوسی ملک افغانستان کی کھلی حمایت کر دی اور الٹا پاکستان کی مذمت کر دی۔ اڈیالہ جیل مین آج پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کروائی گئی۔ اس ملاقات کے بعد بانی کی بڑی بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نماندوں سے باتین کین اور کہا،
انہین جو کچھ عظمیٰ خان نے عمران خان سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے وہ میڈیا کو بتا رہی ہیں۔ علیمہ خان نے انکشاف کیا، "بانی پی ٹی آئی کو افغانستان معاملے پر انھیں بہت تکلیف ہے”, علیمہ کے بقول بانی نے کہا، "انھوں نے (پاکستان نے) پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں پھر حملے کیے.علیمہ خان کے بقول بانی نے یہ بھی کہا، "جو افغانی پاکستان میں رہ رہےتھے، انھیں بہت بے دردی سے نکالا جا رہا ہے۔”
علیمہ خان نے مزید کہا، "بانی نے کہا تھا کہ ڈرون حملے ہونے سے دہشتگردی ہو گی”
