
اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہےکہ افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنےکا معاملہ ایک سنجیدہ معاملہ ہوگا اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔
