اہم خبریںپاکستان

شیخ رشید نےچیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز کی اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی۔ درخواست

شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواس کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہے کہ غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، مہنگائی اور  بےروزگاری سے لوگوں کا چولہا نہیں جل رہا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے، براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button