
کراچی (ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق دی، نہ وہ عدالت گئے اور نہ انہوں نے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔
یاد رہے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی تھی جبکہ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لے لی۔

انہوں نے جولائی 2018 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔ عامر لیاقت نے 10 فروری کو تیسری شادی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے کی تھی۔


عامر لیاقت سابق بیویوں سے اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات خود اٹھا رہے ہیں اور ان کے بڑے بیٹے احمد کی عمر 22 سال ہو چکی ہے۔
