
لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کانمک حکومت پر ڈالنا ہے شوق سے ڈالیں۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے جہاں ہوگا انھیں ساتھ لیکرچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کےعوام کی جو مشکلات ہیں ان سے وزیراعلیٰ کو کوئی لینا دینا نہیں، اڈیالہ سے کبھی کوئی خیرکی خبر نہیں آتی جب بھی آتی ہے ملک کےخلاف ہی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک حکومت پر ڈالنا ہے شوق سے ڈالیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت اپنے آٹھ گرے رفال کی وضاحت نہیں دے سکا، بھارت پاکستان کےخلاف پراکسی وار لڑرہا ہےجب جب اس کو بے نقاب کریں گے وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ سےبھارت بھاگنےپرمجبور ہوا۔
