انٹرنیشنلاہم خبریں

شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم

ایڈیٹر ارشدمحمودگھمن

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی جمعرات کو  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن،سلامتی، ترقی کیلئے  پائیدار مذاکرات، سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور  دیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس  کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button