اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الہٰی بھی چپ نہ رہے؟

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی۔

مونس الہٰی نے کہا کہ  لاہور کے ایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الہٰی بری ہوگئے، اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الہٰی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی عدلیہ سے سرخرو ہورہے ہیں، صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button