
بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں اور ہر فورم پر تجارت پر زور دوں گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں اور ہر فورم پر تجارت پر زور دوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عمران خان جھوٹ بولنے کا عادی ہے، ہم امریکا جارہے ہیں لیکن بھیک مانگنے نہیں جا رہے، ہم عمران خان کی طرح بھیک مانگنے ہر جگہ نہیں پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ نیویارک فوڈ سکیورٹی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ضروری ہے، پاکستان میں کورونا اورسپلائی چین مسائل کی وجہ سے مشکلات رہی ہیں، عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے گندم اور کھاد کا بحران پیدا ہوا، جیواسٹریٹجک صورت حال کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔
بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کا ماضی میں بھی مؤقف ’ٹریڈ ناٹ ایڈ‘ رہا ہے، ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں، نہ کہ امداد پر، وزیر خارجہ کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے اسی فلسفے کو آگے لیکر چلوں گا اور جہاں بھی جس بھی فورم پر جاؤں گا، تجارت پر زور دوں گا، بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں
