
لاہور (ٹی این آئی نیوز) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور جہانگیر ترین گروپ آمنے سامنے آگئے ذرائع کے مطابق آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر دیئے گئے ظہرانے میں40 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جسمیں 8 قومی اسمبلی اور 32 اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب نے شرکت کی جسمیں متفقہ طور جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اعلان کیا گیا بعدازاں تقریب حلف برداری میں ہم خیال گروپ کے سربراہ کا انتخاب کیا گیا جسمیں متفقہ طور پر جہانگیر ترین کو گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا اور متفقہ طور پر جہانگیر ترین کے ہر فیصلے کو سراہا گیا اور قومی اسمبلی میں راجہ ریاض ایم این اے کو پارلیمانی لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نورانی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے ذرائع نے مذید بتایا کہ آئیندہ ہونے والے قومی وصوبائی کے اجلاسوں میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ذرائع کے مطابق ان حالات میں حکومت کو جون 2021 کا بجٹ منظور کرانے کے لئے حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہو سکتاہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کسی وقت بھی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
