اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہارنہیں کررہے،پاکستان کے خلاف سازش ہے،اس سے بھارت اورافغانستان کو خوش کیا  جا رہا ہے۔خواجہ آصف

کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار  اور  باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔وفاقی وزیر دفاع

لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیر دفاع  خواجہ آصف  نےکہا ہےکہ  پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر  رہے،  یہ پاکستان کے خلاف  ایک  سازش  ہے،  اس سے بھارت  اور  افغانستان کو  خوش کیا  جا رہا ہے۔پارلیمنٹ  ہاؤس  میں نجی نیوزچینل  سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے، بھارت کو شکست دےکر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار  اور  باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button