اہم خبریںپاکستان

بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی ہونے والی سزا کب سے شرورع ہو گی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آگیا

14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔عطاتارڑ

لاہور(ٹی این آئی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دے دیا۔نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی اور اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کیلئے رکھ لیے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی آج کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہو گی، 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا توشہ خانہ ٹو کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کے آنے والے ادوار میں یہ مثال قائم ہوگئی ہے کہ جن کے پاس حکمرانی ہو وہ احتیاط کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بحیثیت قوم ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، جس طرح بشریٰ بی بی کی آڈیو ویڈیو آئیں، یہ بہت واضح کیس تھا، یہ کام سابق وزیراعظم کے گھر ہوا، اگر انہیں پتہ نہیں تھا تب بھی وہ قصور وار ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم کردار کو نہیں دیکھتے اور چکا چوند کو ترجیح دیتے ہیں، اس فیصلے کے بعد آئندہ دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button