
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال کی 13 یونین کونسل میں صفائی اور بلک ویسٹ لفٹنگ کا آغاز،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال
CHIEF EDITOR, Arshad Mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال کی 13 یونین کونسل میں صفائی اور بلک ویسٹ لفٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے ، اس مقصد کیلئے 130 سینٹری ورکرز ، 39لوڈرز رکشہ جات، 2 اسکورڈ پر مشتمل ایکسی ویٹرز اور ٹریکٹر ٹرالیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے آج یوسی کوپرہ میں بلک ویسٹ اور صفائی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ نازیہ غلام محی الدین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز گوندل نے کہا کہ سمبڑیال کی 6 دیہی یونین کونسل سے 1373 میٹرک ٹن بلک ویسٹ لفٹ کرکے ان کو زیرو ویسٹ کردیا گیا ہے جبکہ 7 دیہی یونین کونسل میں زیرو ویسٹ آپریشن بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے بنیادی مقاصد کے حصول کیلئے کمیونٹی کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی تسلی تک عملہ وہاں پر موجود رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ستھرا پنجاب مہم کہ براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔