
بانی پی ٹی آئی، عمران خان کی کال اگنور ہوگی نہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی مطلب احتجاج بھی ہوگا اورراولپنڈی جلسہ میں شرکت بھی کریں گے، ضلعی رہنما عظیم نوری گھمن
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سمبڑیال(ٹی این آئی)ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال اگنور ہوگی نہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی مطلب احتجاج بھی ہوگا اورراولپنڈی جلسہ میں شرکت بھی کریں گے.
سمبڑیال وحلقہ این اے 74تیار ہے پی ٹی آئی تحصیل سمبڑیال وشہر سمبڑیال اوریوتھ ونگ ہمارے سنگ نکلے گی عدلیہ کی آزادی یا ملکی حقیقی آزادی کی تحریک ہوکپتان کی کال پر پارٹی پرچموں کے سائے تلے بھر پور آواز اٹھائیں گے زبردست احتجاج ہوگا اورکارواں کو لیڈ کرتے ہوئے جلسہ میں شرکت کریں گے سمبڑیال جاگ رہا ہے پی ٹی آئی اورہم ایک مُٹھ ہیں جس کو حلقہ این اے 74 اورتحصیل سمبڑیال وشہر کو بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن ایم این اے لیڈکررہے ہیں آئینی عدالت شہباز ،نواز اوربلاول کی مجبوری ہوسکتی ہے پی ٹی آئی اورعمران خان کی مجبوری عدلیہ کی آزادی ہے ملکی حقیقی آزادی ہے ان خیالا ت کااظہار انہوںنے اپنے پریس سیکرٹری ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کے ہمراہ حامد ورک آف کوٹ دڑاں رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے دیئے گئے ایک عصرانہ سے خطاب میں کیا ،میاں شاہد ،ظہورالٰہی رندھاوا،میاں منیر، بابا الیاس وریاہ، ماجد ورک اور نصراللہ چیمہ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے ،پی ٹی آئی رہنما عظیم نوری کا کہنا تھا کہ کپتان کا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے جس نے اپنی جدوجہد سے قوم کی سوچ بدل دی اس کی قیادت اورپارٹی بڑے سخت امتحان بڑے مشکل حالات وقت سے گزررہے ہیں جو زیادتی کپتان اوراسکی جماعت اورٹائیگرز کے ساتھ ہورہی ہے .
اگر اس کا 10فی صد بھی (ن) لیگ کی لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا ان کے چمچے کڑچھے ،نتھو خیرے نائیوں کے ویزوں پر ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں یہ ہم اورہماری لیڈر شپ ہے جو اس نظام کے خلاف ظلم زیادتی جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے ہم نہ اورہمارالیڈر نہ جھکے گا نہ بکے گا نہ بھاگے گا،کپتان ملک سے مخلص ہے ،سچا کھرالیڈر ہے ہم اسکے ساتھی ہیں تیرے سنگ رہیں گے، پاکستان کے لیے مریں گے ’’کپتان نے جب بھی پکارا ہم دوڑے آئے ‘‘جمعرات ،جمعہ اورہفتہ کو تیری کال پر لبیک کہتے ہوئے نکلیں گے۔