پاکستانشہر شہر سے

یہ آئینی ترامیم نہیں زبردستی ترامیم ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں ہم عمران خان کے شانہ بشانہ آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اورآزادی عدلیہ کے لیے لڑیں گے،عظیم نوری

CEO.Arshad mahmood Ghumman

سمبڑیال(ٹی این آئی نیوز)ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ یہ آئینی ترامیم نہیں زبردستی ترامیم ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں ہم عمران خان کے شانہ بشانہ آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اورآزادی عدلیہ کے لیے لڑیں گے پرامن احتجاج جلسہ وجلوس اورریلیاں نکالنا ہمارا جمہوری حق ہے جعلی سرکارہمارے جمہوری حق سے ہمیں دور نہیں رکھ سکتی ہم آج ضلعی ہیڈکواٹر مطلب سیالکوٹ شہر میں زبردستی ترمیم ہماری مطلب پی ٹی آئی والوں کی چادر چاردیواری کی پامالی گھر وں کے محاصرے ہماری خواتین کی توہین ہماری اولادوں کے اغوا، تشدد،ناروا سلوک،ہمارے لیڈر اوراس کے پورے پریوار کی ناحق پابند سلاسل رکھنے کے خلاف دما دم مست قلندر کریں گے جو جو پی ٹی آئی کے نظریے پر ہے جو جو عمران خان کا ساتھی ہے جو جو بانی چیئرمین کو اپنا لیڈر،مسیحا،رہنمااورمرشد مانتا ہے وہ ہمارے ساتھ نکلے ہمارے کاندھے سے کندھا ملا کر پارٹی قیادت کی جانب سے دی گئی بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈکواٹر پر احتجاجی پروگرام کی کال پر چوک چوراہے سڑک پر آئے ہم ہوں گے آپ کے آگے ہم کریں گے احتجاج کو لیڈ تو نکلے سیالکوٹ ڈسکہ سمبڑیال اورپسرورو بتادے جعلی سرکار کو ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ہم پاکستان کپتان،آئین،قانون، عدلیہ کو سپورٹ کرنے نکلیں گے ہم ہیں پاکستانی ہم توظلم وجبر پر آوازاٹھائیں گے جعلی فارم 47 پر بنی جعلی سرکار کو بتادو ”تم ظلم کہاں تک تہ افلاک کرو گے۔

 

یہ بات نہ بھولو کہ ہمارا بھی خدا ہے“ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بعد نماز جمعہ ملک گیر پارٹی پالیسی اورہدایات پر احتجاج کے لیے ضلع سیالکوٹ پی ٹی آئی کارکنون، ورکروں اورکپتان سے محبت کرنے والوں کو اپنے ایک پیغام اوربیان میں کیا جس میں انہوں نے کہاآئینی ترامیم نہیں زبردستی ترامیم کرائی جارہی ہیں تاکہ منصور شاہ کا راستہ روکا جائے عدلیہ کو بے وقعت بنایا جائے ظلم جبر کا دورچلتا رہے چوری شدہ مینڈیٹ کا تحفظ ہو یہ آئینی ترامیم نہیں زبردستی کی لوٹ مار مفاداتی ترامیم ہیں۔

 

جن کا ملک وقوم کے روشن مستقبل سے ذرہ سا بھی رابطہ نہیں یہ نواز، زرداری،شہباز،قاضی،اقتدار کرسی کااختیارات کا سمجھوتہ ہے جس کی ہم شدید مذمت کرنے نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button