
لاہور (ٹی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی، حلقوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں، اور سماجی بہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی قانون سازی اور پارلیمانی امور میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اسمبلی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔