پاکستانشہر شہر سے

سینئر پارلیمنٹیرین رانا شمیم احمد،عرفان الحق سلہریا ایس ایس پی اور ندیم احمدباجوہ، کے ہمراہ سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ

ساجد حمید ورک ڈی ایس پی نے وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے اہم عملی اقدامات پر بریفنگ دی

سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز)سینئر پارلیمنٹیرین رانا شمیم احمد خان نے عرفان الحق سلیریا، ایس ایس پی سیف سٹی اتھارٹی گوجرانوالہ، اور ندیم احمد باجوہ، سی ای او باجوہ ایمپیکس کے ہمراہ سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران، آپریشنز کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ، ساجد حمید ورک ڈی ایس پی نے وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے اہم عملی اقدامات پر بریفنگ دی، جن میں اے آئی سے مزین کیمرے، انٹیگریٹڈ 15 ایمرجنسی ریسپانس سسٹم، پینک بٹنز، عوامی وائی فائی سروسز، اور ورچوئل بلڈ بینک شامل تھے
وفد نے سیف سٹی اتھارٹی کی کوششوں اور جدید اقدامات کو سراہا جو عوامی تحفظ میں بہتری، جدید طرزِ پولیسنگ کے فروغ، اور ایمرجنسی ریسپانس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button