اہم خبریں

افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا تین روزرہ پاکستان پہنچنے پرتپاک استقبال

اسلام آباد (ٹی این آئی)افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا تین روزرہ پاکستان پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ
پیر کو قومی مفاہمت کیلئے افغانستان کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی سفیر محمد صادق، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمدخان اور وزارت خارجہ کی افغانستان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل آصف میمن نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ
یاد رہے کہ قومی مفاہمت کے لئے اعلی کونسل کے چئیرمین کے طورپر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔قومی مفاہمت کے لئے اعلی کونسل کے نمایاں ارکان بھی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ آنے والے اعلی سطحی وفد میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button