پاکستانصحت و تعلیم

لاہور کے بعد پشاور میں بھی دوائیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور؟

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)جنرل سیکرٹری پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن قیصر  زمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بھی بخار سے بچاؤ کی ادویات مارکیٹ میں کم پڑ گئی ہیں۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر زمان نے کہا کہ بخار کی دوا جہاں مل رہی ہے وہاں قیمتوں میں 20سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بخار میں استعمال ہونے والی 10 گولیوں کی قیمت 17 سے30 روپےہوگئی ہے جب کہ جسم کا درد دورکرنے کی گولی کی قیمت 17 سے بڑھ کر 40 روپےہو گئی ہے۔دوسری جانب پشاور میں شہریوں کا شکوہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز  پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں جبکہ بعض ادویات تو میڈیکل اسٹورز  پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button