
نئی دہلی:ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آنے پربھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم کا نام سامنے آنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچا ہوا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کر لئے ۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟ ۔
کانگریس لیڈر پوان کھیرہ کے مطابق ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا ۔ سیاسی ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔
