اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا۔شہباز شریف

خیال رہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار  ادا کیا

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا۔لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان  نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اللہ نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایاہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کو وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر ناز ہے،  آج سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر عزت اور تکریم ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار  ادا کیا اور دونوں ممالک میں جنگ بندی ہوئی، اس کے بعد اب بھی پاکستان بطور ثالث مذاکرات کروا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button