اہم خبریںپاکستان

پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا: مجتبیٰ شجاع الرحمان

پہلے 2 بجٹس کی طرح اس بجٹ میں بھی کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا: وزیر خزانہ پنجاب

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہاہے کہ اپنا تیسرا بجٹ 16 جون کو پیش کریں گے،پہلے 2 بجٹس کی طرح اس بجٹ میں بھی کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے،  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انڈسٹریل انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی جائیگی،  لوگوں کو روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے مسائل اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا،  پہلی بار کسی حکومت نے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا اور متعدد منصوبے مکمل کیے۔

وزیرخزانہ پنجاب کا کہناتھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک133,990 ہاؤسنگ قرضہ جات جاری کیے،  ستھرا پنجاب کا دائرہ کار ضلعی اور تحصیل سطح پر شہروں سے دیہاتوں تک بڑھادیا گیا،  گزشتہ سال اس پروگرام کیلئے106ارب روپے مختص کیے گئے تھے ، رواں مالی سال میں 99 ارب41 کروڑجاری کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال وفاقی وصوبائی حکومت دونوں کیلئے آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے 27 اضلاع متاثر ہوئے ، پہلی بار کسی صوبائی حکومت وفاق کی مدد کے بغیر اپنے ذاتی وسائل سے متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا اور تقریباً 50 ارب روپے کی امداد تقسیم کی ، امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مالی مشکلات میں کمی کے لیے سرکاری سطح پر فیول کے اخراجات میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button