اہم خبریںپاکستان

اگلے3سال میں 10لاکھ لوگوں کو مصنوعی ذہانت سکھائیں گے، شزا فاطمہ

پاکستان کے بڑے شہروں میں 5جی سروس شروع کی گئی ہے، شزا فاطمہ خواجہ

وفاقی وزیرآئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی سے آنے والے انقلاب سے تمام شعبوں میں تبدیلیاں آرہی ہیں،وزیراعظم نے اگلے تین سال میں 10لاکھ لوگوں کی تربیت کا اعلان کیا،اگلے 3 سال میں 10لاکھ لوگوں کو مصنوعی ذہانت سکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شزافاطمہ خواجہ   نے کہا کہ ہم نے پہلی اے آئی پالیسی منظورکی ہے،اے آئی کو پاکستانی نکتہ نظرسے ٹرینڈ کرنا ضروری ہے،پاکستان میں اسپیکٹرم نہ ہونےکی وجہ سے انٹرنیٹ کے مسائل تھے،فائیوجی آنے سے انٹرنیٹ کی رفتار کے مسائل حل ہوں گے، گوگل سے پاکستان میں آنے کی بات کر رہے ہیں، گوگل کروم بکس اب پاکستان میں تیار ہو رہی ہیں، اب بچوں کیلئے تمام ٹریننگز فری ہیں، انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے سب میرین کیبلز بچھا رہے ہیں، 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام کیا گیا، 270 میگا ہرٹز سے براہ راست 750 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب کیا ہے، پاکستان کے بڑے شہروں میں 5جی سروس شروع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button