
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما دولت خان کو قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی بازار میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق دولت خان کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، لاش ٹراما سینٹر مئی زئی اڈہ منتقل کر دی گئی ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
