
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس دوران آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ نئے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اہم قومی معاملات اور بجٹ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر سے متعلق سیاسی صورتحال وزیراعظم کے سامنے رکھی اور کہا تمام معاملات بات چیت اور مذاکرات سے حل کئے جائیں۔
