اہم خبریں

حکومت کاسابق وزیر اعظم عمران کے خلاف توشہ خانہ 30 کروڑ،ہیلی کاپٹر 98 کروڑ روپے کے الزامات کی اہم ادارے سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔

اسلام آباد (ٹی این آٸی نیوز)حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ایوانِ وزیراعظم تک ہیلی کاپٹرکے سفر پر قومی خزانہ کے 98کروڑ روپے اور توشہ خانہ کے گفٹ فروخت کرنے کے خلاف تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہےاس حوالے سے موجودہ حکومت نے اعداد و شمار جاری کردیے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔ان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خاں پر توشہ خانہ کیس کے گفٹ 30 کروڑ روپے کےسیل کر کے گھر لے جانے کا الزام بھی ہے جو سابق وزیر اعظم عمران خاں پرریاست پاکستان کے گفٹ سیل کرنے کا الزام ہے تاہم حکومتی ذراٸع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اس کی تحقیقات کروانے کے لٸیے ایک اہم انویسٹی گیشن ادارے کو ذمہ داری سونپ دی گٸی ہے۔جو اس حوالے سے جلد حکومت پاکستان کو رپورٹ پیش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button