پاکستانجرم وسزا

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سر براہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے فنڈنگ کیس میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی

لاہور(ٹی این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو فنڈنگ کیس 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم
عدالت نے حافظ سعید کے ساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نے حافظ سعید کے ایک اور ساتھی عبدالرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button