جرم وسزا
میاں شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کا بڑافیصلہ آگیا
لاہور(ٹی این آئی ) احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے میاںشہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کی نقول فراہمی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قراردیاکہ ریفرنس کی تمام کاپیاں بآسانی پڑھی جا سکتی ہیں،نقول کی درخواست دے کر عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائردرخواستوں پر یہ مذکورہ بالا فیصلہ سنا یاہے ،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ریفرنس کی کاپیاں صاف فراہم نہیں کی گئیں،ریفرنس کی کاپیاں پڑھی نہیں جا رہیں،منی لانڈرنگ ریفرنس کی نقول دوبارہ فراہم کرنے کا حکم دیاجائے
