اہم خبریں

سابق صدر آصف علی زرداری اور ق لیگ صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات، عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے حوالے سے مشاورت

CEO. Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری  نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت کی رضامندی سے مشروط کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں اہم فیصلے گئے تھے اور پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو سونپنے پر اتفاق ہوا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بھی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button