پاکستانشہر شہر سے

ڈی سی سیالکوٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

صہیب،ارسلان،انس کریانہ سٹوراورٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر رضوان،ندیم، شبیر،عارف سبزی فروش منڈی سمبڑیال کوبھاری جرمانہ عائد

سمبڑیال (ٹی این آئی)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، غلام فاطمہ بندیال نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا۔

اس کارروائی میں چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں صہیب کریانہ سٹور ، ارسلان کریانہ سٹور ، انس کریانہ سٹور پرانا بازار سمبڑیال جبکہ ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر رضوان سبزی فروش، ندیم سبزی فروش، شبیر سبزی فروش اور عارف سبزی فروش منڈی سمبڑیال کو مجموعی طور پر 39,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی مخالف مہم کا حصہ ہے، جس میں گراں فروشی کا سخت احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button