
اہم خبریں
آصف زرداری نے کہا کہ اجتماعی استعفے دئیے جارہے ہیں کوئی آئینی بحران تو پیدا نہیں ہوگا
Editor Arshad mahmood ghumman
اسلام آباد (ٹی این آٸی نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے دئیے جانے کے معاملے پر آصف زرداری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عداعتمادکامیاب ہونے کی صورت میں اجتماعی استعفے دئیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی بنا رکھا ہے۔میڈیا کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اجتماعی استعفے دئیے جارہے ہیں کوئی آئینی بحران تو پیدا نہیں ہوگا۔ جس پرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب بحرانوں کو منہہ دیں گے ۔ ان تمام بحرانوں سے نمٹ لیں گے
