
وزارت عظمی کا اختیار پارٹی نے اور شہباز شریف نےنواز شریف کو دے رکھا ہے جب وقت آئے گا پارٹی فیصلہ کرے گی. مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو
CEO:Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ شہبازشریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، انتہائی سینیئر ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے اور شہباز شریف نے فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے رکھا ہے جب وقت آئے گا پارٹی فیصلہ کرے گی۔
مریم کا کہنا تھاکہ میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوگی کہ شہباز شریف کے پيچھے کھڑی ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا تھا کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔ن لیگ رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھاکہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔
اس حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نے بیان دیا ہے کہ شہباز شریف ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے، شاہد خاقان سینیئر رہنما ہیں، انہوں نے اپنی معلومات کی بنا پر جواب دیا ہوگا مجھے ایسا کچھ معلوم نہیں
