
راولپنڈی (ٹی این آئی نیوز) نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نیب نے عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی بزرگ ہیں، اوپر لانے کے بجائے گاڑی میں وکالت نامہ پر دستخط کروائیں۔دوسری جانب جیل انتظامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہٰی کو نظربندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے
ڈیالہ جیل سے رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا
