اہم خبریں

سپریم کورٹ:  لاہور ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل،سماعت ڈیڑھ بجے مقرر

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے  لاہور ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے سپریم  کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو منظور کرنے کی استدعا  کی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہےکہ درخواست کے فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔

 

سپریم  کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں جب کہ عدالت اپیل پر سماعت دن ڈیڑھ بجے کرے گی۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ  روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button