پاکستان

وفاقی کابینہ نے رائے طاہر حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی

رائے طاہر اس سے پہلے آئی جی بلوچستان پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رہ چکے ہیں

اسلام آباد( ٹی این آٸی نیوز)وفاقی کابینہ نے پولیس سروس کے رائے طاہر حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔رائے طاہر اس سے پہلے آئی جی بلوچستان پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رہ چکے ہیں۔سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button