پاکستان
الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ مذاکرات کے حق میں ہیں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے، پاکستان میں حکومت نہیں ہے، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے۔
احتساب کے نام پر سیاستدانوں کیخلاف ڈرامے اب مزید نہیں چلیں گے: فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ اپوزيشن کی تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی، حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم جلسے کی خود سیکیورٹی کریں گے۔
گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت ثابت کررہا ہے کہ مسلمان شدت پسند نہیں مغربی دنیا شدت پسند ہے، فرانس سے حکومتی معاہدے ختم کردیے جائیں
