اہم خبریںپاکستان

PAK PWDسیالکوٹ سب انجینئراپنی کرپشن سے بچنے کے لئے کس آفیسر کو ذمہ دار ٹھرائے گا؟؟

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)محکمہ pak PWD سیالکوٹ سب انجینئر بپھر گیا کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ایکسیئن جاوید کو ٹھہرا دیا مذکورہ سب انجینئر اسد نے حلقہ این اے 76 سمبڑیال میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور ناقص میٹیریل کا استعمال کی ذمہ داری ٹھیکیدار منور ،ایس ڈی او اور ایگزیکٹیو انجنیئر پر ڈالتے ہو ے کہا کہ اگر تحقیقات ادارے کے علاوہ محکمہ کی طرف سے کسی قسم کی انکوائری یا پھر کوئی تادیبی کاروائی ہوئی تو وہ اپنے سینئر افسران کے خلاف ثبوت فراہم کرے گا ۔

 

ہمارے ذرائع کے مطابق سب انجینئر کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ سب انجینئر کروڑوں کی کرپشن نہیں کر سکتا جب تک اعلی افسران کی اشیر باد حاصل نہ ہو ہمارے ذرائع کے مطابق سب انجینئر کے خلاف محکمہ ایف آئی اے نے ایک شہری کی درخواست پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جس سے بچنے کے لئے مذکورہ سب انجینئر تمام تر ذمہ داری اپنے اعلی افسران پر ڈال رہا ہے تاہم جب اس حوالے سے چیف انجینئر چوہدری عتیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کے ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ہمارے ذرائع کے مطابق سب انجینئر کا کہنا کہ اس کے پاس مبینہ طور پر ایک ذمہ دار آفیسر کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں جو بوقت ضرورت انکوائری آفیسر کو پیش کرسکتے ہے۔اس کرپشن کے حوالے سےجب سب انجینئر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ وقت آنے پر بات کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button