اہم خبریںجرم وسزا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو 2026 کیلئےنیا ٹاسک دے دیا، تھانوں کو سنٹرآف پبلک سیفٹی بنانے کی ہدایات جاری

تھانوں میں تاخیر، بدتمیزی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر فوری کارروائی ہوگی۔ 

لاہور(ٹی این آئی نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو 2026 کیلئےنیا ٹاسک دے دیا، تھانوں کو سنٹرآف پبلک سیفٹی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ پنجاب حکومت کا عوام دوست،سروس ڈیلوری پر مبنی پولیسنگ ماڈل لاگو ہوگا، شہریوں کے تجربے کو بہتر بنانا پولیس اصلاحات کا مرکزی نقطہ ہوگا، ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ شہری فیڈبیک کی بنیاد پر ہوگا۔ اس کے علاوہ تھانوں میں تاخیر، بدتمیزی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر فوری کارروائی ہوگی۔

ون فائیو اور پٹرولنگ رسپانس کو تھانوں کی کارکردگی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر شہری کی شکایت کو سننا، اندراج کرنا اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button