پاکستان

پیپلزپارٹی نے کارکنان کی خلاف دائر مقدمہ واپس لیکر فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ میں کارکنان کی خلاف دائر مقدمہ واپس لیکر فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اعجاز سماں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔
انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے ڈرنے والی نہیں، نااہل سلیکٹڈ حکومت کچھ بھی کرلے، پی ڈی ایم کی تحریک کسی صورت نہیں رکے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے قبل ہی بوکھلا گئی ہے، پی ڈی ایم کا گوجرانولہ جلسہ جعلی حکمرانوں کی روانگی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ڈی ایم جلسوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کا گھروں تک محدود ہونے کا وقت آنے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے، اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button