جرم وسزا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے دو ریجنل ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے


لاہور (ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے دو ریجنل ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد عمران رضا عباسی کو تبادلہ کرکے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ان کی جگہ واحد ارجمند ضیا کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد لگا دیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا بابر امان وڑائچ کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ان کی جگہ محمد خالد مسعود فروکا کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ افسران کے تقرر و تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب حکومت پنجاب کی روٹیشن پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button