
لاہور(ٹی این آئی نیوز)کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کا پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اینٹی کرپشن بہاولپور نےضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں بنائی گئی تعمیرات گرا دی ہیں اورگلوبل سٹی ہاؤسنگ کالونی کو سیل کر دیا ہے ۔ اسی طرح ایک دوسری کاروائی میں سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کا ملکیتی ففتھ ایونیو پلازہ اور نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر شدہ مقبول فرنیچر فیکٹری کو بھی سیل کر دیا ہے
اینٹی کرپشن تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سمیع اللہ چوہدری نے اپنے فرنٹ مینوں چوہدری شکیل ، مہتاب حسین اور رفیق آرائیں کے زریعے غیر قانونی تعمیرات کیں اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی بنائی۔ اینٹی کرپشن بہاولپور نے سمیع اللہ چوہدری کی ملکیتی نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر شدہ مقبول فرنیچر فیکٹری کو بھی سیل کر دیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق
سمیع اللہ چوہدری نے غیر قانونی تعمیرات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے
