اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہوگی،سینئر قانون دان حامد خان

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)تحریک انصاف کےرہنما حامد خان نے غیر شرعی نکاح کیس میں گھریلو ملازم کا بیان سامنے آنے کے بعد اس پر ردعمل دیا ہے۔ایک بیان میں حامد خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہوگیپارٹی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی پارٹیوں نے کرائے، (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

 

حامد خان کاکہنا تھا کہ ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے؟ (ن) لیگ کہتی ہے کہ 2018 میں اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button